بالی وڈ کنگ کا بیٹا آریان منشیات کے الزام میں گرفتار

بالی وڈ کنگ کا بیٹا آریان منشیات کے الزام میں گرفتار

ممبئی : بھارتی اداکار شاہ رخ خان کے بیٹے کو منشیات رکھنے کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا ۔بالی وڈ کنگ کے بیٹے کی گرفتاری سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈ بن گئی ۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق نارکوٹیکس کنٹرول بیورو ( این سی بی ) کو اطلاع ملی کہ کچھ لوگ ایک کروز شپ ( چھوٹا بحری جہاز ) میں منشیات سمگل کررہے ہیں ۔ جس کے بعد این سی بی نے پولیس کے ساتھ مل کر ایک چھاپہ مار ٹیم تشکیل دی اور گوا جانے والے کروزشپ پر چھاپہ مارا ۔

حکام کا کہنا ہے کہ کروزشپ گوا کے لئے روانہ ہوچکا تھا لیکن اس کو واپس ساحل پر لایا گیا اور جہاز میں سوار سب افراد کی تلاشی لی گئی ۔

مسافروں کی تلاشی کے دوران کچھ لوگوں سے منشیات برآمد ہوئیں اور اس موقع پر گرفتار ہونے والے تیرہ افراد میں ایک شاہ رخ خان کا بیٹا آریان بھی تھا ۔

میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ گرفتار ہونے والے تیرہ افراد میں شاہ رخ خان کا بیٹا آریان بھی شامل ہے ۔ جس سے انکوائری کی جارہی ہے ۔