Get Alerts

نیب نے قائم علی شاہ کو بےقصور قرار دے دیا

نیب نے قائم علی شاہ کو بےقصور قرار دے دیا
کیپشن: سابق وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کے خلاف کوئی شواہد نہیں ملے، نیب پراسکیوٹر۔۔۔۔۔فوٹو/ پیپلز پارٹی فیس بُک پیج

کراچی: نیب نے ملیر ندی کی سرکاری زمین کی غیر قانونی الاٹمنٹ سے متعلق کیس میں سابق وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کو کلین چٹ دے دی۔سندھ ہائی کورٹ میں سابق وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کے خلاف ملیر ندی کی سرکاری زمین غیر قانونی طور پر الاٹ کرنے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔

سماعت کے دوران نیب پراسکیوٹر نے موقف اختیار کیا کہ سابق وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کے خلاف کوئی شواہد نہیں ملے۔ اس لئے ان کے خلاف ملیر ندی میں غیر قانونی الاٹمنٹ کی انکوائری ختم کر دی ہے۔

سندھ ہائی کورٹ نے نیب کے بیان کے بعد قائم علی شاہ کے خلاف انکوائری کی درخواست نمٹاتے ہوئے ان کی زرضمانت واپس کرنے کا حکم دے دیا۔ عدالت عالیہ نے حکم دیا کہ نیب پہلے تحقیقات مکمل کرے بعد میں لوگوں کو گرفتار کرے۔

ٹیگز: