Get Alerts

چین نے دنیا کی پہلی آل فریکوئنسی 6G چِپ تیار کر لی

چین نے دنیا کی پہلی آل فریکوئنسی 6G چِپ تیار کر لی

بیجنگ  : چین نے ٹیکنالوجی کی دنیا میں ایک نیا سنگ میل عبور کر لیا ہے، جہاں سائنسدانوں نے دنیا کی پہلی آل فریکوئنسی 6G چِپ تیار کر لی ہے جو وائرلیس اسپیکٹرم کی تمام فریکوئنسیز پر کام کر سکتی ہے۔

اس جدید چِپ کی مدد سے انٹرنیٹ کی رفتار 100 گیگا بائٹس فی سیکنڈ سے بھی تجاوز کر سکتی ہے، جو نہ صرف عام صارفین کے لیے انٹرنیٹ کے استعمال کو آسان بنائے گی بلکہ ملک کے دور دراز علاقوں میں رابطے کے مسائل کو بھی ختم کرنے میں مددگار ثابت ہوگی۔

ماہرین کے مطابق اس ٹیکنالوجی کے ذریعے مستقبل میں چند سیکنڈز میں 50 جی بی کی 8K ویڈیو ڈاؤن لوڈ کرنا ممکن ہو جائے گا۔ علاوہ ازیں، یہ ایجاد آن لائن تعلیم، کسانوں کو فصلوں کی براہِ راست نگرانی، اور دیگر جدید سہولیات فراہم کرنے میں انقلاب لائے گی۔

یہ منصوبہ بیجنگ کی پیکنگ یونیورسٹی اور ہانگ کانگ کی سٹی یونیورسٹی کے محققین کی مشترکہ کوششوں کا نتیجہ ہے، جو چین کی آئندہ نسل کی کمیونیکیشن ٹیکنالوجی میں بڑھتی ہوئی سربراہی کو ظاہر کرتا ہے۔

ٹیگز: