مہنگائی کی شرح میں مزید  اضافہ

 مہنگائی کی شرح میں مزید  اضافہ

کراچی :ملک میں مہنگائی کی شرح میں اضافہ ہوگیا۔ ہفتہ وار بنیادوں پر ملک میں مہنگائی کی شرح 1.30 فیصد بڑھ گئی۔ ادارہ شماریات نے اعداد و شمار جاری کر دیے۔

ادارہ شماریات کے مطابق سالانہ بنیادوں پر مہنگائی کی مجموعی شرح 29.83 فیصد ریکارڈ ہوئی۔ گزشتہ ہفتے 23 اشیا ضروریہ کی قیمتیں بڑھیں۔ 7 اشیاء ضروریہ سستی ہوئیں جبکہ21 کی قیمتیں مستحکم رہیں۔

پاکستان میں مہنگائی کی کئی وجوہات ہیں اس میں  ملکی اور غیر ملکی قرضوں، سرکاری اداروں کو بھاری سبسڈیز سمیت دیگر اقتصادی غلط فیصلوں اور گورننس کے متعدد مسائل کی وجہ سے ہم اس صورتحال تک پہنچے ہیں۔


یوکرین میں امریکہ کی پراکسی جنگ، چین اور امریکہ کے تنازعے میں اضافے سمیت دیگر جیوپولیٹیکل معاملات کا بھی اثر مہنگائی پر پڑ رہا ہے جو سب سے زیادہ ایندھن اور خوراک کی قیمتوں میں اضافے کی صورت میں نظر آ رہا ہے۔

مصنف کے بارے میں