عامر خان کےبیان نے سوشل میڈیا پر ہنگامہ کھڑا کر دیا

عامر خان کےبیان نے سوشل میڈیا پر ہنگامہ کھڑا کر دیا

تازہ ترین

کراچی: پاکستان کے مشہور باکسر عامر خان نے عورتوں کے بارے میں ایسا بیان دے دیا کہ اپنے ہی بیان کے باعث عامر خان شدید تنقید کا نشانہ بن گئے۔
عامر خان نے بر طانوی ریالٹی شو"آئی ایم سلیبریٹی جنگل" میں شمولیت اختیار کی جہاں ان سے گھریلو کام کاج کے حوالے سے سوال پوچھے گئےجن پر معروف باکسر نے کہا کہ میری والدہ اور میریی بہنیں گھر کا کام کرتی تھیں میں نے کبھی گھر کا کام نہیں کیا۔ مجھے نہیں لگتا کہ مرد کویہ زیب دیتا ہے کہ وہ گھر کے کام کرے کیونکہ مرد کا کام محنت مزدوری کرنا ہے اور عورت کا کام ہے کہ وہ گھر سنبھالے۔ 

عامر خان اپنے بیان میں مزید یہ بھی کہا کہ میں گھریلو کام نہیں کرتا مجھے لگتاہے کہ گھر کے کام کر کے میں بھی عورت بن جاؤں گا۔