Get Alerts

امریکہ میں اللہ کہنے پر چھ سالہ بچہ پولیس کے حوالے

امریکہ میں اللہ کہنے پر چھ سالہ بچہ پولیس کے حوالے

ہیوسٹن: امریکا میں پرائمری اسکول ٹیچر نے 6 سالہ ذہنی معذور مسلمان بچے کو اونچی آواز میں لفظ اللہ کہنے پر پولیس کے حوالے کردیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ واقعہ امریکی ریاست ٹیکساس کے ایک اسکول میں پیش آیا جہاں زیر تعلیم دماغی معذور بچے کو لفظ اللہ کہنے پر پولیس کے حوالے کردیا گیا.

اسکول انتظامیہ کا موقف ہے کہ محمد سلمان نامی 6 سالہ طالب علم گونگا نہیں وہ بول سکتا ہے اور اسے لفظ اللہ کہتے ہوئے کلاس کے دیگر بچوں نے بھی سنا ہے۔