وزیر اعظم بن کر تنخواہوں میں 100 فیصد اضافہ، 300 یونٹ بجلی مفت اور 30 لاکھ گھر بنا کردوں گا: بلاول بھٹو

وزیر اعظم بن کر تنخواہوں میں 100 فیصد اضافہ، 300 یونٹ بجلی مفت اور 30 لاکھ گھر بنا کردوں گا: بلاول بھٹو

 لاہور : سابق وزیر خارجہ اور پیپلز پارٹی کے وزیر اعظم کے امیدوار بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ عوام پیپلز پارٹی کو ووٹ دیں انہیں 300 یونٹ تک مفت بجلی دیں گے۔ غریبوں  کو 30  لاکھ گھر دیں گے۔ 

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے لاہور میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے کہا کہ  حکومت میں آکر آپ کی تنخواہ ڈبل کریں گے ۔300 بجلی یونٹ مفت دیں گے ۔ رائے ونڈ میں بھی مفت علاج کے لیے ہسپتال بنائیں گے۔ انہوں نے رائےونڈ میں کوئی دل کا ہسپتال نہیں بنایا خود لندن سے علاج کراتے ہیں.

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کا انتخابات میں کسی جماعت سے مقابلہ نہیں ہے بلکہ ہمارا مقابلہ مہنگائی سے ہے۔ ہم مہنگائی کو کم کریں گے۔ میرے وعدے ن لیگ اور پی ٹی آئی کی طرح نہیں جو وعدے ہیں وہ پورے ہوں گے۔ 

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ ہم نفرت اور گالم گلوچ کی سیاست پر یقین نہیں رکھتے، ہم اپنا نظریہ اور منشور عوام کے پاس لیکر جائیں گے۔ جیسے قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید محترمہ بینظیر بھٹو اپنے منشور پر الیکشن لڑے تھے ٹھیک ویسے ہی آپ نے میرے منشور پر الیکشن لڑنا ہے۔