”میڈم،ہم روزے رکھ رہے ہیں ۔بجلی کیوں نہیں آرہی؟“اداکارہ میرا کی ٹویٹ وائرل ہو گئی

 ”میڈم،ہم روزے رکھ رہے ہیں ۔بجلی کیوں نہیں آرہی؟“اداکارہ میرا کی ٹویٹ وائرل ہو گئی

لاہور:اداکارہ میرا جو کہ آئے دنوں اپنے عجیب اور دلچسپ بیانات کی وجہ سے خبروں کی زینت بنی رہتی ہیں اور وہ مریم نواز پر لوڈشیڈنگ کے حوالے سے تنقید کرنے کا کوئی بھی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتی ہیں،اداکارہ نے ایک مرتبہ پھر وزیراعظم کی صاحبزادی مریم نواز پر تنقید کے نشتر برساتے اور ’حملہ‘ کرتے ہوئے تمام تر توجہ اپنی طرف مرکوز کروا لی ہے۔ 

ہوا کچھ یوں کہ گزشتہ دنوں مریم نواز نے اپنے والد وزیراعظم میاں نواز شریف کے مختلف منصوبوں کی کامیابی کا ذکر کرتے ہوئے تصاویر جاری کیں،مگر اداکارہ میرا کو تو جیسے موقع مل گیا اپنی بات کہنے کا اور انہو ں نے مریم نواز کے اس ٹوئٹ کے جواب میں ٹوئٹ کرتے ہوئے وزیراعظم کی صاحبزادی سے سوال پوچھ ڈالا کہ ”میڈم،ہم روزے رکھ رہے ہیں ۔بجلی کیوں نہیں آرہی؟“