شمالی وزیر ستان میں سیکورٹی فورسز کا دہشت گردوں سے فائرنگ کا تبادلہ، 6 جوان شہید  

شمالی وزیر ستان میں سیکورٹی فورسز کا دہشت گردوں سے فائرنگ کا تبادلہ، 6 جوان شہید  
سورس: ISPR

راولپنڈی : شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں پاک فوج کے 6 جوان شہید جبکہ 3 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دیردونی میں سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ فائرنگ کے تبادلے میں دہشت گردوں کو ہلاک اور 2 کو زخمی کردیا۔ فائرنگ کے تبادلے کے دوران 6 جوان شہید ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق شہداء میں حوالدار سلیم خان، نائیک جاوید اقبال ، سپاہی نذیر خان، سپاہی حضرت بلال، سپاہی سید رجب حسین اور سپاہی بسم اللہ جان شامل ہیں۔

مصنف کے بارے میں