ن لیگ نے پیپلزپارٹی کو حکومت میں شامل کرنے کے لئے رابطے شروع کردیئے

 ن لیگ نے پیپلزپارٹی کو حکومت میں شامل کرنے کے لئے رابطے شروع کردیئے

اسلام آباد: ن لیگ نے پیپلزپارٹی کو حکومت میں شامل کرنے کے لئے رابطے شروع کردیئے۔ ذرائع کا کہنا ہےکہ 
 ن لیگ نے پیپلزپارٹی کو حکومت میں شامل کرنے کے لئے رابطے شروع کردیئے ہیں اوراس حوالے سے ذرائع کے مطابق   براہ راست اور دوستوں کے زریعے پیغامات بھجوائے ہیں۔

 پی پی زرائع کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی کو گزشتہ روز بھی حکومت میں شمولیت کی دعوت ملی تھی۔  آصفہ بھٹو کی حلف برداری کے دن بھی حکومت کا حصہ بننے کی آفر ملی، جس میں پیپلزپارٹی کو وفاق، پنجاب حکومت کا حصہ بننے کی پیشکش ہے۔

ذرائع نے کہا کہ پی پی نے ن لیگ کو حکومت میں شمولیت کیلئے تاحال سگنل نہیں دیا، حکومت کی آفر پر پیپلزپارٹی میں تاحال مشاورت نہیں کی گئی،پیپلزپارٹی قیادت نے حکومتی آفرز کو تاحال پارٹی کے سامنے نہیں رکھا۔

سندھ سے سینئر پارٹی رہنما پی پی قیادت کو رائے سے آگاہ کر چکے ہیں۔ پیپلزپارٹی پنجاب، کے پی حکومت میں شمولیت کے معاملے پر تقسیم ہے، پی پی پنجاب وفاق کے بجائے صوبائی حکومت میں شمولیت کی حامی ہیں۔

مصنف کے بارے میں