Get Alerts

پاک بھارتی کشیدگی ، وفاقی وزیر اطلاعات اور ڈی جی آئی ایس پی آر آج قومی سلامتی پر سیاسی رہنماؤں کو بریفنگ دیں گے

پاک بھارتی کشیدگی ، وفاقی وزیر اطلاعات اور ڈی جی آئی ایس پی آر آج قومی سلامتی پر سیاسی رہنماؤں کو بریفنگ دیں گے

اسلام آباد: ملک کی قومی سلامتی کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر آج سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں کو ایک اہم بیک گراؤنڈ بریفنگ دی جائے گی۔ اس بریفنگ میں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء  تارڑ اور ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف شریک رہنماؤں کو قومی سلامتی، دفاعی تیاریوں اور سفارتی کوششوں پر تفصیل سے آگاہ کریں گے۔

ذرائع کے مطابق، بریفنگ میں پاک بھارت کشیدگی، خطے کی سیکیورٹی صورتحال اور پاکستان کے ریاستی مؤقف پر روشنی ڈالی جائے گی۔ یہ بریفنگ ملک میں اتحاد و یکجہتی کا پیغام دینے کے لیے ایک اہم قدم قرار دی جا رہی ہے۔

تاہم، پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی جانب سے اس بریفنگ کے حوالے سے لاعلمی کا اظہار کیا گیا ہے۔ پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ انہیں اب تک کوئی دعوت نامہ موصول نہیں ہوا، اور اگر حکومت کی جانب سے دعوت دی گئی تو شرکت کا فیصلہ پارٹی کرے گی۔ پی ٹی آئی رہنماؤں عمر ایوب، شبلی فراز اور عامر ڈوگر نے بھی دعوت نہ ملنے کی تصدیق کی ہے۔

ٹیگز: