ورلڈ کپ: کیویز نے گرین شرٹس کی درگت بنا ڈالی، نیوزی لینڈ کا پاکستان کو جیت کیلئے 402 رنز کا بڑا ہدف

ورلڈ کپ: کیویز نے گرین شرٹس کی درگت بنا ڈالی، نیوزی لینڈ کا پاکستان کو جیت کیلئے 402 رنز کا بڑا ہدف
سورس: File

بنگلورو: بھارت میں جاری انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ورلڈ کپ میں نیوزی لینڈ  نے پاکستان کو جیت کیلئے402 رنز کا بڑا ہدف دے دیا۔

آئی سی سی ون ڈے ورلڈکپ کے 35ویں میچ پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ  بنگلورو  میں ایم چناسوامی اسٹیڈیم میں جاری ہے۔  پاکستان نے نیوزی لینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ پاکستان کی  قیادت بابر اعظم جبکہ نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن ہیں۔

کیویز نے بیٹنگ کے آغاز پر محتاط انداز اپناتے ہوئے 7ویں اوور میں بغیر کسی نقصان کے 50 رنز مکمل کیے تاہم  نیوزی لینڈ کی پہلی وکٹ 68 رنز پر گری، اوپنر ڈیوون کانوے کو حسن علی نے 35 رنز پر آؤٹ کیا۔ کیوی اوپنر ڈیون کانووے 39 گیندوں پر 35 رنز بنا کر حسن علی کی گیند پر محمد رضوان کو کیچ دے بیٹھے۔

  حسن علی نے نیوزی لینڈ بلے باز  ڈیون کونوے کی وکٹ حا صل کر کے ون ڈے کرکٹ میں 68 اننگز میں 100  وکٹیں مکمل کر لیں۔ 

کیوی کپتان کین ولیمسن نے کریز پر آکر جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے 29 اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر نیوزی لینڈ کے 200 رنز مکمل کرنے میں کامیاب ہو گئے۔ بعدازاں نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن 79 گیندوں پر 95 رنز بنا کر افتخار احمد کی گیند پر کیچ آؤٹ ہو گئے۔

نیوزی لینڈ کی تیسری وکٹ 261 رنز  پر گری، کیوی بلے باز رچن رویندرا نے جارحانہ اننگز کھیلی اور 94 گیندوں پر 108 رنز بنا کر وسیم جونیئر کی گیند پر پویلین لوٹ گئے۔

 318 رنز  کیوی بلے باز ڈیرل مچل 18 گیندوں پر 29 رنز بنا کر حارث رؤف کا شکار بنے، بلیک کیپس کا پانچواں نقصان 345 رنز  پر جبکہ چھٹی وکٹ 388سکور پرگری، کیوی بلے باز مارک چیپمین 27 گیندوں پر 39 رنز بنا کر اور گلین فلپس 25 گیندوں پر 41 رنز بنا کر  وسیم جونیئر کی گیند پر پویلین چلتے بنے۔

بعد ازاں نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر مچل سٹانر اور وکٹ کیپر ٹام لیتھم نے نیوزی لینڈ کا 401 سکور بنانے میں اپنا کردار ادا کیا۔ نیوی لینڈ نے گرین شرٹس کی درگت بناتے ہوئے 6 وکٹوں کے نقصان پر پاکستان کے لیے 402 رنز کا پہاڑ جیسا ہدف کھڑا کر دیا۔

مصنف کے بارے میں