مریم نواز جلسے میں 5 سو لوگ نہ لاسکیں ،5 لاکھ مینار پاکستان کیسے لائیں گی، سافٹ ویئر اپڈیٹ ہونے کے باوجود ن لیگ کے ساتھ وہ ہوگا کہ سیاست سے توبہ کرلیں گے: واوڈا

مریم نواز جلسے میں 5 سو لوگ نہ لاسکیں ،5 لاکھ مینار پاکستان کیسے لائیں گی، سافٹ ویئر اپڈیٹ ہونے کے باوجود ن لیگ کے ساتھ وہ ہوگا کہ سیاست سے توبہ کرلیں گے: واوڈا

کراچی : سابق وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ غیر قانونی طور پر مقیم افراد کیخلاف کریک ڈاؤن کا کریڈٹ آرمی چیف کو جاتا ہے، جنوری کے آخر تک انتخابات ہوتے نظر نہیں آرہے ۔جنرل فیض حمید سے متعلق اپنی باتوں پر قائم ہوں ،چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کو مجھے بلانا چاہئے۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں کرتےسابق وفاقی وزیر فیصل واوڈا نےکہا کہ نواز شریف عقلمند آدمی ہیں تو واپس نہیں آنا چاہئے، نواز شریف واپس آنا چاہتے ہیں تو آکر گرفتاری دیدیں، لوگ بریانی اور پانچ ہزار دینے کے باوجود نواز شریف کا استقبال کرنے نہیں نکلیں گے۔ 

فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ ن لیگ کا سافٹ ویئر اپڈیٹ ہوگیا ہے، مریم نواز کے جلسے میں پانچ سو لوگ بھی نہیں تھے وہ پانچ لاکھ آدمی کیسے مینار پاکستان لائیں گی۔ جلسے میں پچیس ہزار لوگ ہوتے ہیں تو سیاسی جماعتیں کہتی ہیں ڈھائی لاکھ لوگ ہیں، ن لیگ کے ساتھ وہ ہونے والا ہے کہ یہ سیاست سے توبہ کرلیں گے۔

انہوں نے کہا کہ  ن لیگ میں سے’ ش‘ نظر آرہی ہے، خواجہ آصف بمقابلہ مریم نواز لڑائی نظر آرہی ہے، عمران خان کی مقبولیت دراصل ان سے لوگوں کی نفرت ہے، نواز شریف آنا چاہتے ہیں تو سیدھے جیل چلے جائیں۔

مصنف کے بارے میں