حیدر آباد سٹیڈیم میں بابر  اعظم کے نعرے لگ گئے 

 حیدر آباد سٹیڈیم میں بابر  اعظم کے نعرے لگ گئے 

حیدر آباد : پاکستانی کرکٹر بابر اعظم کے نعرے   حیدر آباد میں بھی لگ گئے۔ 

حیدر آباد سٹیٖڈیم میں    پاکستان اورآسٹریلیا کے درمیان  وارم اپ میچ گذشتہ روز کھیلا گیا تھا۔  اس میں  بابر اعظم کی پرفارمنس  اچھی رہی۔ 

سٹیڈیم میں ان کی بیٹنگ اور فیلڈنگ کے دوران شائقین کرکٹ بابر بابر کے نعرے لگاتے رہے اور ان کا حوصلہ بڑھاتے رہے۔

واضح رہے کہ ورلڈ کپ کا ایونٹ  بھارت میں ہورہا ہے اور  پاکستانی ٹیم اپنے دو وارم اپ میچز کھیل چکی ہے اگرچہ اس میں پاکستان کی پرفارمنس  توقعات کے مطابق نہیں تھی  لیکن پرستاروں کوگرین شرٹس سے  ورلڈ کپ میں اچھی توقعات وابستہ ہیں۔

cd63ff6a41844f70837bdce685bffcac

مصنف کے بارے میں