نواز شریف کا 15 اکتوبر کو لاہور ایئرپورٹ پر 10 لاکھ لوگ استقبال کریں گے: مسلم لیگ ن

نواز شریف کا 15 اکتوبر کو لاہور ایئرپورٹ پر 10 لاکھ لوگ استقبال کریں گے: مسلم لیگ ن

لاہور :  مسلم لیگ ن لاہور کے صدر سیف الملوک  کا کہنا ہے کہ  پارٹی کے سینئر رہنماؤں کی رائے ہے کہ نواز شریف لندن سے لاہور کے لیے روانہ ہوں کیونکہ لاہور میں ہی ان کا شایانِ شان استقبال ممکن ہے۔

اردو ویب سائٹ "وی نیوز" سے گفتگو کرتے سیف الملوک نے دعوٰی کیا کہ تقریبا 10 لاکھ  لوگ نواز شریف کے استقبال کے لیے لاہور ائیرپورٹ پر موجود ہوں گے جبکہ اسلام آباد میں ایسا استقبال نہیں ہو سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس لیے قیادت کو کہا ہے کہ استقبال لاہور ایئرپورٹ پر ہو تو زیادہ اچھا ہوگا ۔پورے پاکستان سے قافلے لاہور پہنچیں گے۔ مال روڑ پر قافلوں کو اکٹھا کیا جائے گا وہاں سے ایک جلوس کی شکل میں لاہور ایئر پورٹ پہنچا جائے گا۔ابتدائی طور پر تیاریوں کے حوالےسے تمام چیزیں مریم نواز خود دیکھ رہی ہیں۔

واضح رہے کہ مسلم لیگ ن کے ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف 15 اکتوبر کو واپس آ رہے ہیں اور وہ اسلام آباد کے بجائے لاہور میں لینڈ کریں گے۔ 

مصنف کے بارے میں