معروف فلم "سٹار ٹریک" کے اہم اداکارجان پاؤل انتقال کر گئے

معروف فلم

"نیونیوز تازہ ترین "

نیو یارک: ہالی ووڈ انڈسٹری کی معروف فلم سیریز سٹار ٹریک کے اہم اداکار جان پاؤل 33 سال کی عمر میں انتقال کر گئے ۔

تفصیلات کے مطابق جان پاؤل کو سٹار ٹریک سے شہرت ملی تھی ، اس کے علاوہ اس کو اچھا گلوکار ہونے کا اعزاز بھی حاصل تھا ۔ جبکہ الیکزینڈر کے کردار سے بھی اس کو فلمی حلقوں میں جاناجاتاہے ۔

جان پاؤل کے انتقال کی خبر اسکے بینڈ کے اہم ارکان نے دی ، ہالی ووڈ انڈسٹری کے اداکاروں اور فلمی حلقوں کا کہناہے کہ وہ ایک اچھا اداکار اور گلوکار تھا۔ جان پاؤل کی اچانک موت کی تفصیلات سامنے نہیں آسکیں ۔