مری،گلیات اور کشمیر میں گرج چمک کےساتھ بارش اور ژالہ باری نے موسم سرد کردیا

مری،گلیات اور کشمیر میں گرج چمک کےساتھ بارش اور ژالہ باری

اسلام آباد: ملک بھر میں سردی کی شدت برقرار   ہے  ۔ مری،گلیات اور کشمیر میں گرج چمک کےساتھ بارش اور ژالہ باری  کا سلسلہ جاری ہے ۔

تفصیلات کے مطابق   ملک بھر میں سردی کا سلسلہ جاری ہے ، مری، گلیات ، کشمیر  میں سردی کی شدت برقرار جبکہ بابو سر ٹاپ پر 6فٹ تک برف  پڑگئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سردی کے شدت میں اضافہ   پنجاب کے بیشتر شہروں میں  بھی بادلوں  نے ڈیرے ڈال لیے ہیں ، سرگودھا،گوجرہ ،سانگلہ ہل،نارووال ، پھالیہ      ، جلال پور بھٹیاں  میں بال جم کر برسے ,

لالیاں، منڈی بہاؤالدین ، وہاڑی اور شاہ کوٹ میں   بھی بادل جم کر برسےپنجاب کے بیشتر شہروں میں مزید بارش کا امکان ہے۔

پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں رات بھر بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری رہا ۔بارش کی وجہ سے سڑکوں پر حادثات کی بھی اطلاعات ملی ہیں ۔

محکمہ ہائی وے نے سفر کرنیوالوں سے درخواست کی ہے کہ وہ بارش اور ژالہ باری میں گاڑی کی رفتار آہستہ رکھیں ،

جبکہ سرد موسم  میں لوگوں کے پکوان بھی بدل گئے ہیں ، شہریوں کی بڑی تعداد نے سموسے ،پکوڑے کے سٹالز کا رخ کیا ہے ۔ مچھلی کی مانگ میں بھی اضافہ ہوگیا ہے ۔