لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارشوں کا امکان

لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارشوں کا امکان

آج پنجاب کے مختلف علاقوں میں طوفانی بارشوں کا امکان ہے۔

پی ڈی ایم اے  نے الرٹ جاری کردیا ۔راولپنڈی،  گوجرانوالا، لاہور، فیصل آباد، سرگودھا، ڈی جی خان، ملتان، ساہیوال اور بہاولپور ڈویژن میں بارش ہو گی۔

ڈی جی خان ، کوہ سلیمان کے ندی نالوں میں تغیانی   کا امکان ہے۔مری اور گلیات میں بارش کے باعث لینڈ سلائیڈنگ ہو سکتی ہے۔ بالائی پنجاب کے اضلاع میں ژالہ باری  کا بھی امکان ہے۔

ڈی جی پی ڈی ایم عرفان علی کاٹھیا  کا اپنے بیان میں کہنا ہے کہ بالائی پنجاب کے اضلاع میں ژالہ باری کے بھی امکانات ہیں۔  موجودہ موسمی صورتحال میں آسمانی بجلی کی گرج چمک کے امکانات زیادہ ہیں ۔أسمانی بجلی سے بچاؤ کیلئے محفوظ مقامات پر رہیں۔خراب موسمی صورتحال میں کھلے آسمان تلے ہرگز مت جائیں ۔

ضلعی انتظامیہ خاص طور پر 24 گھنٹے الرٹ رہے۔لینڈ سلائڈ نگ والے علاقوں میں سڑکوں کی بحالی کم سے کم وقت میں ہونی چاہئے۔ ریسکیو ادارے پی ڈی ایم اے کے ساتھ کوآرڈینیشن میں ہیں۔ہنگامی صورتحال میں پی ڈی ایم اے کی ہیلپ لائن  1129پر رابطہ کر یں۔ 

مصنف کے بارے میں