Get Alerts

ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہوائیں اور گرج چمک کے ساتھ بارشوں کا امکان

ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہوائیں اور گرج چمک کے ساتھ بارشوں کا امکان

اسلام آباد : محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارشوں کی پیشگوئی کی ہے۔

اسلام آباد میں بھی تیز ہواؤں کے ساتھ گرج چمک اور بارش کا امکان ہے، اور وفاقی دارالحکومت میں رات سے وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے۔

مری، گلیات اور گرد و نواح میں بارش اور برفباری کی توقع ہے، جبکہ چترال، دیر، سوات، کالام، شانگلہ اور کوہستان میں بارش اور برفباری کا امکان ہے۔

پشاور، مردان، صوابی، چارسدہ، بونیر، بٹگرام، مانسہرہ، ایبٹ آباد اور ہری پور میں بھی بارش کا امکان ہے۔

بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہنے کی توقع ہے، لیکن کوئٹہ، زیارت، ژوب اور موسیٰ خیل میں بارش اور برفباری ہو سکتی ہے۔آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کی توقع ہے۔

ٹیگز: