Get Alerts

مغربی ہوائیں ملک میں داخل ، مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور ژالہ باری کا امکان

مغربی ہوائیں ملک میں داخل ، مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور ژالہ باری کا امکان

اسلام آباد : محکمہ موسمیات کے مطابق آج ملک میں مغربی ہوائیں داخل ہوں گی، جس کے باعث شمالی اور شمال مشرقی علاقوں میں موسم میں تبدیلی آئے گی اور کہیں کہیں بارش اور ژالہ باری متوقع ہے۔

ملک کے زیادہ تر حصوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا، خاص طور پر میدانی علاقوں میں شدید گرمی ہو سکتی ہے۔ تاہم بالائی خیبرپختونخوا، شمال مشرقی پنجاب، پوٹھوہار، گلگت بلتستان اور کشمیر میں آسمان جزوی طور پر ابر آلود رہے گا اور چند مقامات پر تیز ہواؤں، گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ آج سے 9 جون تک شمال مشرقی علاقوں میں بارش اور ژالہ باری ہوگی۔ آج شام سے اسلام آباد، راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم اور میانوالی میں وقفے وقفے سے بارش اور ژالہ باری متوقع ہے۔ اس کے علاوہ سرگودھا، حافظ آباد، گوجرانوالہ، گجرات، سیالکوٹ، نارووال اور لاہور میں بھی بارش کا امکان ہے۔

5 جون تک مری، گلیات، کشمیر، گلگت بلتستان اور چترال میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔ دیر، سوات، مالاکنڈ، مانسہرہ، بٹگرام، شانگلہ، کوہستان اور ایبٹ آباد میں بھی بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

7 سے 9 جون کے درمیان دیر، سوات، چترال، کوہستان اور مانسہرہ میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش ہونے کا امکان ہے۔ خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں آندھی، گرج چمک کے ساتھ بارش اور ژالہ باری ہو سکتی ہے جبکہ جنوبی پنجاب میں بھی تیز ہوا اور جھکڑ چلنے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔

ٹیگز: