اسلام آباد: محکمہ موسمیات نے اسلام آباد، راولپنڈی اور ملک کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ مزید بارشوں کی پیشگوئی کی ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اسلام آباد اور اس کے نواحی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کا امکان ہے، جبکہ مری، گلیات، راولپنڈی، اٹک اور چکوال میں بھی بارش کی توقع ہے۔ اس کے علاوہ، جہلم، منڈی بہاؤالدین، گجرات، گوجرانوالہ، حافظ آباد، سیالکوٹ، نارووال، لاہور، ساہیوال، قصور، اوکاڑہ، فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ، جھنگ، خوشاب، سرگودھا، میانوالی اور ڈیرہ غازی خان میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔
سندھ اور بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور گرم رہنے کی توقع ہے، تاہم ژوب، موسیٰ خیل، بارکھان، خضدار، لسبیلہ اور آواران میں بارش ہو سکتی ہے۔ سکھر، گھوٹگی، جیکب آباد، ، شکارپور ، لاڑکانہ اور بے نظیر آباد میں بھی بارش ہونے کی توقع ہے، جب کہ خیرپور اور اس کے گرد و نواح میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔
خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں جیسے چترال، دیر، سوات، ایبٹ آباد، مانسہرہ، ہری پور، کوہستان، شانگلہ، بونیر، مالاکنڈ، وزیرستان، کوہاٹ، ہنگو، لکی مروت، باجوڑ، مہمند، کرک، خیبر، پشاور، صوابی، چارسدہ اور مردان میں بھی بارش کا امکان ہے، جبکہ کرم، ڈیرہ اسماعیل خان اور بنوں میں چند مقامات پر بارش ہونے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات نے گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں بھی تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی ہے۔