Get Alerts

رواں سال غلاف کعبہ یکم محرم الحرام کو تبدیل کیا جائے گا

رواں سال غلاف کعبہ یکم محرم الحرام کو تبدیل کیا جائے گا

مکہ مکرمہ: رواں سال غلاف کعبہ 9 ذوالحج کے بجائے یکم محرم الحرام کو تبدیل کیا جائے گا۔ 
تفصیلات کے مطابق حرمین شریفین کے امور کے نگراں ادارے کا کہنا ہے کہ ہر سال نو ذوالحج کو غلاف کعبہ تبدیل کیا جاتا ہے تاہم رواں سال عازمین حج کی بڑی تعداد کے پیش نظر غلاف کعبہ یکم محرم الحرام کو تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔


دوسری جانب حج سیکورٹی کے کمانڈر نے بتایا ہے کہ حج کے دوران نظم وضبط کو یقینی بنانے اورکسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے بچنے کیلئے مقامات مقدسہ میں سیکیورٹی فورسز نے سیکیورٹی حصار قائم کر دیا ہے۔ 
انہوں نے عازمین حج سے قوانین پر عملدرآمد کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ 

ٹیگز: