اسرائیلی فوج نے ایک افسر کی ہلاکت کے بعد جنین شہر خالی کردیا 

اسرائیلی فوج نے ایک افسر کی ہلاکت کے بعد جنین شہر خالی کردیا 

جنین : اسرائیلی فوج نے اعلان کیا ہے کہ مقبوضہ مغربی کنارے میں جنین پناہ گزین کیمپ میں شروع کی گئی کارروائی کے دوران ایک اسرائیلی فوجی مارا گیا ہے۔

اسرائیلی فوج کے بیان میں کہا گیا ہے کہ کل منگل کی شام جنین کیمپ میں آپریشن کے دوران ڈیوٹی پر موجود ایک نان کمیشنڈ افسر لائیو گولی لگنے سے مارا گیا۔

اسرائیلی افواج نے مقبوضہ مغربی کنارے میں 44 گھنٹے تک جاری رہنے والی برسوں کی سب سے بڑی فوجی کارروائیوں میں سے ایک کو انجام دینے کے بعد منگل کی شام دیر گئے فلسطینی شہر جنین خالی کردیا۔

  

اسرائیلی فوج کی گاڑیوں کے قافلے جنین سے نکلتے ہوئے دیکھے گئے جو کہ پیر کی صبح شروع ہونے والے اسرائیلی آپریشن کے خاتمے کا اشارہ تھا۔

فلسطینی میڈیا نے بتایا کہ شہر سے انخلاء کے دوران اسرائیلی فورسز کے ساتھ الگ الگ جھڑپیں ہوئیں۔ اسرائیلی افواج کے پیچھے ہٹنے کے بعد کیمپ کے رہائشی جو لڑائی کے دوران چھوڑ گئے تھے واپس آنا شروع ہو گئے۔

اسی حوالے سے فلسطینی وزارت صحت نے منگل اور بدھ کی درمیانی شب اعلان کیا کہ جنین میں ایک اور فلسطینی شہید ہو گیا جس کے بعد اسرائیلی کارروائی میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 12 جبکہ زخمیوں کی تعداد 120 ہو چکی ہے۔

مصنف کے بارے میں