Get Alerts

ڈپٹی وزیراعظم کی زیر صدارت ڈسکوز کی نجکاری سے متعلق اہم اجلاس کا انعقاد

ڈپٹی وزیراعظم کی زیر صدارت ڈسکوز کی نجکاری سے متعلق اہم اجلاس کا انعقاد

اسلام آباد: اسلام آباد میں ڈپٹی وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت ڈسٹری بیوشن کمپنیوں (ڈسکوز) کی نجکاری کے عمل سے متعلق اسٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔

اجلاس میں نجکاری کے جاری عمل کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اسحاق ڈار نے کہا کہ حکومت کا مقصد اس اقدام کے ذریعے بجلی کی تقسیم کے نظام کو زیادہ مؤثر بنانا، خدمات کے معیار میں بہتری لانا اور مالیاتی استحکام کو یقینی بنانا ہے۔

انہوں نے زور دیا کہ نجکاری کے عمل میں شفافیت، صارفین کے حقوق کا تحفظ اور مؤثر نگرانی نہایت ضروری ہے، جبکہ ایک مضبوط ریگولیٹری نظام اس پورے عمل کی کامیابی کے لیے بنیادی حیثیت رکھتا ہے۔

اجلاس کے شرکاء نے پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے نجکاری کمیشن کو ہدایت دی کہ تمام مراحل کو مقررہ وقت کے اندر مکمل کیا جائے۔
 
 

ٹیگز: