Get Alerts

شفقت چیمہ شوٹنگ کے دوران کتے کی درندگی کا شکار

لاہور: لالی ووڈ کے مایہ ناز اداکار شفقت چیمہ پنجابی فلموں میں اپنے ولن کے منفی کرداروں کے حوالے سے خاصے مشہور ہیں، اپنے منفی کرداروں میں اکثر وہ مشکل کام کرتے ہوئے بھی دکھائی دیتے ہیں۔ اس مرتبہ بھی وہ کچھ ایسا ہی کر رہے تھے جب انہیں شوٹنگ دوران کتے نے کاٹ لیا۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکار شفقت چیمہ لاہور میں اپنی نئی آنے والی فلم کی شوٹنگ میں مصروف تھے جہاں ایک سِین میں کتا بھی شامل تھا، دوران شوٹنگ کتے نے اداکار کو کاٹ لیا جس کے بعد شفقت چیمہ کو طبی امداد کے لئے فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا اور طبی امداد فراہم کی گئی۔ اداکارکا کہنا ہے کہ مداحوں کی دعاو¿ں سے اب ٹھیک ہوں۔