معاشی آزادی کی عالمی درجہ بندی، پاکستان 127 ویں نمبر پر آ گیا

معاشی آزادی کی عالمی درجہ بندی، پاکستان 127 ویں نمبر پر آ گیا

لاہور: معاشی آزادی کی عالمی درجہ بندی میں پاکستان کی 10 درجے بہتری ہو گئی اور 159 ممالک کی فہرست میں پاکستان کا درجہ 127 ہو گیا۔ پاکستانی معاشی تھینک ٹینک پرائم اور کینیڈین فریزر انسٹی ٹیوٹ کی تازہ رپورٹ کے مطابق پاکستان کی معاشی آزادی کی عالمی درجہ بندی میں 10 درجے بہتری آئی ہے جس کے بعد 159 ممالک کی فہرست میں پاکستان کا درجہ اب 127 تک پہنچ گیا جو گزشتہ سال 137 کے درجے پر تھا۔

رپورٹ کے مطابق درجہ بندی میں ہانگ کانگ اور سنگاپور بدستور پہلے اور دوسرے نمبر پر ہیں۔

امریکا اور کینیڈا 11 ویں، جرمنی 23 ویں اور بھارت 95 ویں نمبر پر براجمان ہے۔ رپورٹ کے مطابق پاکستان کی مختلف شعبوں میں کارکردگی بہتر رہی۔ پاکستان کا حکومتی حجم کا 10 میں سے 7.88 کم ہو کر 7.86، لیگل سسٹم اور پراپرٹی رائٹس میں پاکستان کا اسکور 3.37 سے کم ہو کر 3.3 اور دولت تک رسائی کا اسکور 6.21 سے بڑھ کر 6.38 ہو گیا۔

رپورٹ کے مطابق عالمی تجارت میں آزادی کا اسکور 5.82 سے کم ہو کر 5.77 اور کریڈٹ، لیبر اور بزنس میں قانون سازی میں اسکور 6.19 سے بڑھ کر 6.31 ہو گیا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں