عطا تارڑ کی حلقہ این اے 127 سے کامیابی کا نوٹیفکیشن چیلنج

 عطا تارڑ کی حلقہ این اے 127 سے کامیابی کا نوٹیفکیشن چیلنج

لاہور: پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما و وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ کی لاہور کے حلقہ این اے 127 سے کامیابی کا نوٹیفکیشن لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا۔

لاہور کے صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی 145 سے مسلم لیگ ن کے ایم پی اے سمیع اللہ کی کامیابی کا نوٹیفکیشن بھی لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کیا گیا ہے۔ 

الیکشن ٹریبونل کے جج جسٹس سلطان تنویر دونوں درخواستوں پر سماعت کریں گے۔

 انتخابی عذرداریوں میں الیکشن کمیشن سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔

مصنف کے بارے میں