این اے 127 سے عطااللہ تارڑ کی کامیابی چیلنج

این اے 127 سے عطااللہ تارڑ کی کامیابی چیلنج
سورس: neo news

لاہور: قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 127لاہور سےعطا اللہ تارڑ کی کامیابی کے انتخابی نتائج کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیاگیا۔

لاہور ہائیکورٹ میں عطا اللہ تارڑ کی کامیابی کیخلاف درخواست آزاد امیدوارظہیر عباس کھوکر کی جانب سے دائر کی گئی۔ 

درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ ہمارے پاس فارم 45 کے نتائج موجود ہیں جس کے مطابق مسلم لیگ ن کرہنما عطا اللہ تارڑ ہار چکے ہیں، ریٹرنگ افسر نے مبینہ طور پر عطااللہ تارڑ کو فاتح قرار دیا۔

درخواست میں کہا گیا کہ عطااللہ تارڑنے مبینہ ملی بھگت سے فارم 47 میں خود کو فاتح قرار دیا، عدالت سے استدعا ہے کہ عدالت فارم 45 کے مطابق نتائج جاری کرنے کا حکم دے۔


 
آزاد امیدوار کی جانب سے دائر کردہ درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی کہ عدالت دوبارہ گنتی کا حکم دیتے ہوئے فارم 47 کا نتیجہ کالعدم قرار دے کر  الیکشن کمیشن کو حتمی نتیجہ جاری کرنے سے روکنے کا حکم دے۔

 ظہیر عباس کھوکھر نے  درخواست میں ریٹرنگ افسر، الیکشن کمیشن سمیت دیگر کو فریق بنایا۔

خیال رہے کہ پاکستان مسلم لیگ نواز  کے رہنما عطا اللہ تارڑ حلقہ این اے 127سے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق  98210ووٹ لے کر پاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ  آزاد امیدوار ظہیر عباس کھوکھرکو شکست دے دی۔ 

مصنف کے بارے میں