Get Alerts

معرکہ حق میں پاکستان نے بڑی کامیابی حاصل کی:عطااللہ تارڑ

معرکہ حق میں پاکستان نے بڑی کامیابی حاصل کی:عطااللہ تارڑ

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ نے کہا ہے کہ معرکہ حق میں پاکستان نے شاندار کامیابی حاصل کی ہے اور اس سے ملک کا وقار مزید بلند ہوا ہے۔

اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج پوری قوم “بنیان مرصوص” کی کامیابی کا جشن منانے کے لیے جمع ہے، اور پاکستان کی سلامتی ہر چیز پر مقدم ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں بے پناہ قربانیاں دی ہیں اور یہ جدوجہد تسلسل کے ساتھ جاری رہے گی۔

عطااللہ تارڑ نے کہا کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی قیادت میں مؤثر حکمت عملی اپنائی گئی، جس کے نتیجے میں دشمن کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ پاکستان کی فضائیہ نے بھی نمایاں کارکردگی دکھائی۔

وفاقی وزیر کے مطابق پاکستان نے مختصر وقت میں صورتحال پر قابو پا کر مخالف فریق کو پسپائی پر مجبور کیا اور سفارتی و عسکری دونوں محاذوں پر اہم کامیابی حاصل کی۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستانی قوم بہادر ہے اور اپنی مسلح افواج کے ساتھ مکمل یکجہتی کے ساتھ کھڑی ہے۔
 
 
 
 
 
 

ٹیگز: