آنکھوں کے گرد سیاہ حلقوں کا خاتمہ کرنے کے آسان ترین طریقے

آنکھوں کے گرد سیاہ حلقوں کا خاتمہ کرنے کے آسان ترین طریقے

اسلام آباد: آنکھوں کے حلقے لڑکیوں  اور لڑکوں کے  لیے پریشان کن ہوتے ہیں کیونکہ سارے چہرے کی خوبصورتی اس وجہ سے مدھم پڑ جاتی ہے ،تاہم ماہرین کے مطابق  کچے دودھ کاجھاگ حلقوں پر لگانے سے "حلقوں " کا خاتمہ ہو جاتا ہے۔
رات سونے سے پہلے اور صبح اٹھنے کے بعد ٹھنڈے پانی کے چھینٹے آنکھوں پر مارنے سے ان کے گرد پڑے ہوئے سیاہ حلقے ختم ہو جاتے ہیں۔
آنکھوں کے گرد زیتون یا بادام روغن کی نرمی سے مالش کرنے سے حلقوں سے نجات مل جاتی ہے۔
دونوں ہاتھوں کو آپس میں رگڑ کر گرم کریں اور پھر انہیں آنکھوں پر رکھ کر آہستہ آہستہ حلقوں والی جلد کو حدت پہنچائیں ،بہت جلد حلقوں سے چھٹکارا حاصل ہو جائے گا ۔
کھیرا کے کٹے ہوئے پیس15سے 20منٹ آنکھوں پر رکھیں ،چندد روز تک یہ عمل کرنے سے آنکھوں کے گرد حلقے ختم ہو جاتے ہیں۔
رات کو5 عدد بادام کی گریاں پانی میں بھگو ددیں ،صبح چھلکا اتار کر نہار منہ ایک ایک بادام اچھی طرح چبا کر کھائیں ،اس کے بعد ایک کپ دودھ بالائی اتار کر پی لیں۔ رنگت نکھرے گی اور سیاہ حلقے بھی آہستہ آہستہ دور ہو جائیں گے۔