پشاور میں ڈینگی کے مزید 3 مریض دم توڑ گئے، ہلاکتیں 18 ہوگئیں

پشاور میں ڈینگی کے مزید 3 مریض دم توڑ گئے، ہلاکتیں 18 ہوگئیں

پشاور:  پشاور میں ڈینگی سے ہلاکتوں کا سلسلہ جاری ہے اور  اسپتال میں زیر علاج مزید   3 مریض دم توڑ گئے۔

پشاور کے خیبر ٹیچنگ اسپتال میں ڈینگی سے متاثرہ خاتون اور ایک بچے سمیت تین مریض دم توڑ گئے جس کے بعد اس مرض سے ہلاکتوں کی تعداد 18 ہوگئی۔  پشاور کے مختلف اسپتالوں میں 400 سے زائد  ڈینگی سے متاثرہ افراد زیر علاج ہیں جب کہ انتظامیہ کے مطابق جون سے اب تک ڈینگی سے ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 18 ہو  گئی۔

پشاور میں ڈینگی مریضوں کی تعداد ایک ہزار سے تجاوز کرگئی،  پشاور کے علاقے تہکال کے بعد فقیرآباد، خیبرکالونی، پشتہ خرہ ا ور ملحقہ علاقوں سے بھی ڈینگی بخار کے مریض سامنے آرہے ہیں۔

دوسری جانب پنجاب سے پشاور جانے والی 'کاروان صحت' موبائل میڈیکل ٹیمیں شہر کے مختلف علاقوں میں مریضوں کو طبی سہولیات فراہم کر رہی ہیں۔

مصنف کے بارے میں