منی لانڈرنگ کیس سماعت ، زرداری نے پولیس اہلکار کو چھڑی دے ماری

منی لانڈرنگ کیس سماعت ، زرداری نے پولیس اہلکار کو چھڑی دے ماری
کیپشن: image by facebook

  اسلام آباد: پارک لین اورجعلی بنک اکاونٹس و منی لانڈرنگ ریفرنسز پر احتساب عدالت اسلام آباد میں ہونے والی سماعت بغیر کارروائی کے 19 ستمبر تک ملتوی کر دی گئی۔سابق صدر آصف علی زرداری اور فریال تالپور کو جوڈیشل ریمانڈ مکمل ہونے پر اڈیالہ جیل سے آج ڈیوٹی جج احتساب عدالت راجہ جواد عباس کے روبرو پیش کیا گیا۔

اس موقع پر عدالت نے حاضری لگا کر آصف علی زرداری اور فریال تالپور کو واپس بھیجنے کا حکم دے دیا۔جج راجہ جواد عباس نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ  درخواستیں میں سن لیتا ہوں لیکن بنیادی مقدمہ متعلقہ جج ہی سنیں گے۔

احتساب عدالت پیشی کےموقع پرپیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین و سابق صدر آصف علی زرداری غصے میں آ گئے اور فریال تالپور کے آگے آنے پر سیکیورٹی اہلکار کو چھڑی دے ماری۔سابق صدر نے سیکورٹی اہلکار کو کہا کہ دیکھتے نہیں ہو میری بہن پیچھے ہے ، ایڈیٹ شخص ‘

خیال رہے کہ قومی احتساب بیورو(نیب) آصف زرداری کو پارک لین کیس میں گرفتار کر رکھا ہے اور ان سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔آصف زرداری پر پارک لین کمپنی اور اس کے ذریعے اسلام آباد میں 2 ہزار 460 کنال اراضی خریدنے کا بھی الزام ہے جب کہ اس کیس میں بلاول بھٹو زردای بھی نامزد ہیں۔

نیب ذرائع کے مطابق اسلام آباد میں خریدی گئی تقریباً ڈھائی ہزار کنال زمین کی اصل مالیت دو ارب روپے ہے لیکن اسے صرف 62 کروڑ روپے میں خریدا گیا۔