Get Alerts

آصف علی کا کیچ چھوڑنے پر انتہا پسند ہندوؤں نے ارشدیپ سنگھ کو غدار قرار دیدیا

آصف علی کا کیچ چھوڑنے پر انتہا پسند ہندوؤں نے ارشدیپ سنگھ کو غدار قرار دیدیا

دبئی: سکھ مذہب سے تعلق رکھنے والے کرکٹر ارشدیپ سنگھ کو آصف علی کا کیچ چھوڑنے پر بھارتیوں نے غدار قرار دے دیا ۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی کھلاڑی آصف علی کا کیچ چھوڑنے پر پورا بھارت ارشدیپ سنگھ سے روٹھ گیا ہے ۔ ارشدیپ کو کسی نے "خالصتانی" پکارا ، کسی نے غدار تو کسی نے "دیش دروہی" قرار دیا ۔

پاکستانی کرکٹر ٹیم کے سابق کپتان محمد حفیظ نے بھارتیوں سے اپیل کی کہ نوجوان کرکٹر کو نشانہ نہ بناؤ ۔ مگر وہ بھارت ہی کیا جہاں اقلیتوں کو سینے سے لگایا جاتا ہو ، ارشدیپ ہو یا شامی بھارت نے اقلیتی کرکٹرز کو ہمیشہ رلایا ہے ۔ انتہا پسند ہندوؤں کا کہنا ہے کہ ارشدیپ سنگھ اگر آصف کا کیچ پکڑ لیتے تو بھارت میچ جیت سکتا تھا ۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ایشیا کپ کے سوپر فور راؤنڈ میں گرین شرٹس نے روایتی حریف کو پانچ وکٹوں سے ہرایا تھا ۔ پاکستان نے 182 رنز کا ہدف آخری اوور میں حاصل کیا ۔ پاکستان دوسرا میچ بدھ کو افغانستان کے خلاف کھیلے گا ۔

ٹیگز: