انوشکا شرما کی ہم شکل امریکی گلوکارہ کی تصویر نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی

انوشکا شرما کی ہم شکل امریکی گلوکارہ کی تصویر نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی
کیپشن: image by facebook

ممبئی : بالی ووڈ سٹار انوشکا شرما کی ہم شکل امریکن گلوکارہ کی تصویر نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی ، مداحوں نے دونوں کی تصاویر کو ایک ساتھ جوڑ کر خوب رائے کا اظہار کیا ۔

تفصیلات کے مطابق مداحوں کی بڑی تعداد نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر بھارتی اداکارہ انوشکا شرما اور امریکی گلوکارہ جولیا مشیل کی تصویر کیساتھ ٹوئیٹ کیا کہ انوشکا شرما نے بالوں کو کلر کرا لیا ہے جس کے بعد ان کی نئی تصویر نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی ہے ۔

امریکی گلوکارہ جولیا مشیل بھی بالکل انوشکا شرما کی ہم شکل ہیں جن میں بنیادی فرق صرف بالوں کے رنگ کا ہے۔