نیب راولپنڈی نے شاہد خاقان  کو ایل این جی کیس میں طلب کر لیا

نیب راولپنڈی نے شاہد خاقان  کو ایل این جی کیس میں طلب کر لیا
کیپشن: فوٹو بشکریہ:ٹوئیٹر

اسلام آباد: سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو  ایل این جی کیس میں نیب راولپنڈی کی جانب سے نوٹس موصول ۔ 

تفصیلات کے مطابق ، نیب راولپنڈی نے سابق وزیراعظم شاہد خاقان  کو ایل این جی کیس میں تفتیش کے لیے طلب کیا  ہے، نیب نے سابق وزیر اعظم  کو جمعہ کی صبح 11 بجے راولپنڈی آفس میں پیش ہونے کا حکم دیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال چیئرمین نیب جاوید اقبال کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں سابق وزرائے اعظم نواز شریف اور شاہد خاقان عباسی کے خلاف بدعنوانی اور اختیارات کے ناجائز استعمال کے الزامات کی  تحقیقات کی منظوری دی گئی۔

نیب کے مطابق شاہد خاقان عباسی کے خلاف ایل این جی ٹرمینل کا ٹھیکہ قواعد و ضوابط کے خلاف دینے کا الزام ہے جس پر  تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔