Get Alerts

مسافر وین کو حادثہ،  آگ لگنے سے 14 افراد زندہ جل گئے

مسافر وین کو حادثہ،  آگ لگنے سے 14 افراد زندہ جل گئے
کیپشن: فوٹو بشکریہ :ٹوئیٹر

پشاور:مسافر وین کو حادثہ،  آگ لگنے سے 14 افراد زندہ جل گئے، کئی لاشیں ناقابل شناخت ہیں

 تفصیلات کے مطابق ، مسافر وین حادثہ پیش آ گیا جس کے نتیجے میں14 افراد زندہ جل گئے، کئی لاشیں ناقابل شناخت ہیں ،  تبی خواہ کے قریب مسافر وین کا سلنڈر پھٹا اور ڈبل کیبن گاڑی سے جاٹکرائی۔ مقامی افراد اور امدادی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر  اپنی مدد آپ کے تحت آگ بجھائی اور لکڑیوں کی مدد سے وین کے بند دروازے توڑکر لوگوں کو نکالنے کی کوشش کی۔ 

بری طرح جلنے کی وجہ سے لاشیں ناقابل شناخت ہیں، وین سے مزید لاشیں نکالنے کے لئے امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔