بشریٰ بی بی کا بنی گالہ کو سب جیل قرار دینے کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع

 بشریٰ بی بی کا بنی گالہ کو سب جیل قرار دینے کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع

 اسلام آباد: بشریٰ بی بی نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں توشہ خانہ کیس میں اڈیالہ جیل منتقلی کے لیے اپیل دائر کر دی۔ 

بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے اپنی درخواست میں بنی گالہ کو سب جیل قرار دینے کا 31جنوری کا نوٹی فیکیشن کالعدم قرار دینے کی استدعا کی۔

درخواست میں موقف اختیار  کیا گیا کہ کسی بھی عام قیدی کی طرح سزا اڈیالہ جیل میں کاٹنا چاہتی ہوں، تمام شہری قانون کی نظر میں برابر ہیں۔

درخوات میں کہا گیا کہ31جنوری کوصبح 10 سے رات 9بجےتک اڈیالہ جیل میں انتظار کرانے کے بعد سب جیل منتقل کیاگیا، پوچھنے پر مجھے بتایا گیا کہ بنی گالہ رہائش کو سب جیل قرار دےدیا گیا۔

بشریٰ بی بی نے اپنی درخواست میں کہا کہ دوسرے سیاسی ورکر جیلوں میں عام قیدیوں کے ساتھ ہیں، بنی گالہ سب جیل میں منتقلی مساوی حقوق کے منافی ہے۔

مصنف کے بارے میں