کیا ایک دفع پھر آرمی چیف کو توسیع دی جا رہی ہے ?عمران خان نے خاموشی توڑ دی 

PM Imran Khan, Bajwa, Pakistan Army Cheif, COAS

اسلام آباد:وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ آرمی چیف کی توسیع سے متعلق ابھی کچھ نہیں سوچا ،نومبر ابھی بہت دور ہے البتہ میرے فوجی قیادت کے ساتھ تعلقا ت مثالی نوعیت کےہیں ۔

وزیر اعظم عمران خان نے نجی ٹی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ آرمی چیف کی توسیع سے متعلق بات ابھی قبل از وقت ہے کیونکہ نومبر ابھی بہت دور ہے ،وزیر اعظم نے کہا حکومت اتحادیوں کیساتھ مل کر اپنے 5 سال پورے کرے گی ۔

وزیر اعظم  نے دوٹوک موقف اختیار کرتے ہوئے کہا  اپوزیشن تحریک عدم اعتماد لانا چاہتی ہے تو ضرور لے آئے ،اپنی حکومت کی ناکامی کی بڑی وجہ بتاتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ احتساب کا نہ ہو نا ہی ہماری ناکامی ہے ،تمام شواہد کے باوجود یہ لوگ بچ کر نکل رہے ہیں ،شہباز شریف کیخلاف ٹھوس ثبوت موجود ہیں کیا کوئی کہہ سکتا ہے کہ شہباز شریف نے بھی کرپشن نہیں کی ۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ حکومت کیلئے آئندہ 3 مہینے کافی اہم ہیں، مہنگائی کو کنٹرول کرنا ہوگا، خیبر پختونخوا کے بلدیاتی انتخابات میں شکست کی وجہ سے پارٹی کو بہت نقصان ہوا، بلدیاتی انتخابات میں شکست پارٹی کی تنظیمی سطح پربڑی ناکامی ہے، اللہ کا شکر ہے ہمارے ووٹ بینک میں کوئی کمی نہیں ہوئی۔

 انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت کی کارکردگی سے پوری طرح مطمئن ہوں، ہمارے بہت سے اچھے کاموں کی تشہیر نہیں ہو رہی، پاکستان کے چین اور امریکا دونوں کیساتھ اچھے تعلقات ہیں۔

مصنف کے بارے میں