اومی کرون پاکستان میں پنجے گاڑھنے لگا ،حکومت کا سخت پابندیوں کا فیصلہ 

اومی کرون پاکستان میں پنجے گاڑھنے لگا ،حکومت کا سخت پابندیوں کا فیصلہ 

عالمی وبا کی پانچویں لہر میں اومی کرون کی دہشت اس وقت جہاں یورپی ممالک میں پھیلی ہو ئی ہے وہیں پاکستان میں بھی اومیکرون کے کیسز سامنے آنے لگے ہیں جس کے بعد حکومت سندھ نے سخت پابندیوں کا فیصلہ کر لیا ہے ۔

نمائندہ نیو نیوز کے مطابق پاکستان میں کورونا کی نئی قسم اومیکرون کے لگاتار بڑھتے کیسز کے باعث سندھ حکومت نے سخت پابندیاں لگانے کا فیصلہ کر لیا ہے ،محکمہ صحت کے مطابق نیا ویرینٹ اومی کرون پاکستان میں پنجے گاڑھنے لگا ہے ۔

کراچی میں 95، لاہور میں 42، اسلام آباد میں 36 مریضوں میں اومی کرون کی تصدیق ہو چکی ہےجس کے بعد یہ خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ کیسز میں ایک دفعہ پھر تیزی سے اضافے کا امکان ہے ۔

پشاور سے بھی پانچ مریض رپورٹ ہوچکے ہیں،ایک روز میں  ایک ہزار سے زائد افراد میں وائرس کی تصدیق ہو چکی ہے ،مثبت شرح ڈھائی  فیصدریکارڈ کی گئی ،جس کے بعد مزید 5افراد زندگی ہارگئے ۔

دوسری جانب صدر مملکت عارف علوی پھرکورونا وائرس کی زد میں آگئے ،وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد میں بھی وائرس کی تصدیق ہو چکی ہے ،کراچی میں کورونا پھیلنے کی شرح بڑھنے پر سندھ حکومت نے سخت پابندیوں کا فیصلہ کرلیا ۔

مصنف کے بارے میں