Get Alerts

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی جانب سے 6 بائیو گیس پلانٹس کی منظوری

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی جانب سے 6 بائیو گیس پلانٹس کی منظوری

لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے 6 بائیو گیس پلانٹس کے قیام کی منظوری دے دی ہے، جس کا مقصد کلین انرجی کو فروغ دینا اور ماحول دوست توانائی کے ذرائع کو بڑھانا ہے۔

مریم نواز کی زیر صدارت ہونے والے کلین انرجی سے متعلق اجلاس میں لاہور میں ویسٹ ٹو انرجی پروجیکٹ شروع کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔ اس پروجیکٹ کے تحت فضلہ سے توانائی حاصل کی جائے گی جس سے بجلی کی پیداوار میں اضافہ ہوگا۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے مثالی گاؤں پروگرام میں بائیو گیس پلانٹس کے 3 پائلٹ پروجیکٹس شامل کرنے کی بھی منظوری دی۔ ان منصوبوں کا مقصد دیہی علاقوں میں توانائی کی کمی کو دور کرنا ہے۔

مریم نواز نے اس موقع پر اسمال بائیو گیس پلانٹس کے قابل عمل منصوبے کی درخواست کی اور کہا کہ پنجاب نے کلین انرجی کے میدان میں سب کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بائیو گیس پلانٹس سے فصلوں کے لیے بائیو فرٹیلائزر اور گھریلو استعمال کے لیے سستی گیس فراہم کی جائے گی، جب کہ ویسٹ ٹو انرجی پروجیکٹ کے تحت الیکٹرک بسوں اور میٹرو بسوں کو سستی بجلی مہیا کی جائے گی۔

ٹیگز: