تنخواہوں پر تنازع، آسٹریلوی ٹیم کا دورہ جنوبی افریقہ منسوخ

تنخواہوں پر تنازع، آسٹریلوی ٹیم کا دورہ جنوبی افریقہ منسوخ

کینبرا: تنخواہ کے تنازع پر اپنا دورہ منسوخ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ آسٹریلیا کی 'اے' ٹیم نے جمعے کو جنوبی افریقہ کے دورے پر روانہ ہونا تھا تاہم یہ دورہ آسٹریلیا کی نگران باڈی، کرکٹ آسٹریلیا اور کھلاڑیوں کے درمیان ناکام مذاکرات کے بعد منسوخ کر دیا گیا۔

یاد رہے کہ کرکٹ آسٹریلیا کھلاڑیوں کے ساتھ کیے جانے والے معاہدے سے ایک شق کو ختم کرنا چاہتی تھی جو  کرکٹ آسٹریلیا اور کھلاڑیوں کے درمیان معاہدے کی ایک شق کھلاڑیوں کو ان کی آمدن کی ضمانت فراہم کرتی تھی۔

آسٹریلیا کے کھلاڑیوں کا کہنا ہے کہ ایسا کرنا غیر منصفانہ ہے۔ کھلاڑیوں اور کرکٹ آسٹریلیا کے درمیان اس تنازعے سے 200 سے زائد کرکٹرز متاثر ہوئے ہیں۔ اگر یہ تنازع ختم نہ ہوا تو آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان نومبر میں کھیلی جانے والی ایشز سیریز بھی خطرے میں پڑ سکتی ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں