ریاض: وزیرِاعظم پاکستان شہباز شریف کے اعزاز میں سعودی ولی عہد و وزیرِاعظم شہزادہ محمد بن سلمان نے شاہی دیوان میں پرتکلف ظہرانہ دیا، جس میں وزیراعظم کو مہمانِ خصوصی کے طور پر مدعو کیا گیا۔
سرکاری میڈیا کے مطابق سعودی ولی عہد نے وزیراعظم کا خصوصی استقبال کیا اور اپنی گاڑی خود چلا کر انہیں ظہرانے کے مقام تک لے کر گئے، جو دونوں رہنماؤں کے درمیان قریبی تعلقات اور باہمی اعتماد کا مظہر ہے۔
ظہرانے کے دوران دونوں رہنماؤں کے درمیان خوشگوار ماحول میں غیر رسمی گفتگو ہوئی، جس میں باہمی دلچسپی کے مختلف امور زیر بحث آئے۔
اس اہم ملاقات میں سعودی کابینہ کے ارکان، مشرق وسطیٰ کے کلیدی رہنما، اور اعلیٰ سعودی عسکری و سول حکام بھی شریک تھے، جس سے دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کی اہمیت مزید اجاگر ہوئی۔