Get Alerts

لبنان کے فوجی سربراہ پاکستان روانہ، اہم ملاقاتیں متوقع

لبنان کے فوجی سربراہ پاکستان روانہ، اہم ملاقاتیں متوقع

بیروت: لبنانی فوج کے سربراہ سرکاری دورے پر پاکستان روانہ ہو گئے ہیں۔ خبر ایجنسی کے مطابق اس دورے کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعاون، عسکری روابط اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کرنا ہے۔

ذرائع کے مطابق اپنے دورہ پاکستان کے دوران لبنانی آرمی چیف اعلیٰ فوجی اور حکومتی حکام سے ملاقاتیں کریں گے، جن میں خطے کی سکیورٹی صورتحال، دفاعی اشتراک اور فوجی تربیت سے متعلق معاملات زیر غور آئیں گے۔

خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ پاکستان اور لبنان کے درمیان عسکری تعلقات خوشگوار اور دیرینہ نوعیت کے حامل ہیں، جبکہ دونوں ممالک مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید فروغ دینے کے خواہاں ہیں۔

توقع ظاہر کی جا رہی ہے کہ اس دورے کے دوران دوطرفہ تعلقات میں وسعت اور دفاعی شعبے میں تعاون بڑھانے کے حوالے سے اہم پیش رفت سامنے آ سکتی ہے۔
 
 
 

ٹیگز: