کرونا وائرس کی وجہ سے پورے یورپ میں ہنگامی حالت نافذ

کرونا وائرس کی وجہ سے پورے یورپ میں ہنگامی حالت نافذ

اوسلو :چین کے شہر ووہان سے شروع ہونے والے خطرناک وائرس نے پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے ،ہلاکت خیز کرونا وائرس سے بچاؤ کےلیے یورپی حکام نے پورے یورپ میں ہنگامی حالت نافذ کردی، عالمی سطح پر کرونا وائرس سے ایوی ایشن انڈسٹری کو 30 ارب ڈالر کے نقصان کا سامنا ہے۔

اوسلو لوکل میڈیا کے مطابق ناروے میںکرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 87 ہو گئی ہے ،تفصیلات کے مطابق کرونا وائرس سے ہونے والی ہلاکتوں کا سلسلہ تاحال رک نہ سکا، نہ ہی اسے پھیلنے سے روکا جاسکا ہے، دنیا بھر میں اس وائرس سے 95 ہزار 488 افراد متاثر ہو چکے ہیں، دوسری طرف صحت یابی کا عمل بھی جاری ہے اور اب تک 53689 افراد مہلک وائرس سے صحت یاب ہو چکے ہیں، عالمی سطح پر صحت یابی کے عمل پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔


یورپی حکام کی جانب سے کرونا وائرس کو مزید پھیلنے سے روکنے کےلیے یورپ بھر میں ہنگامی حالت نافذ کرکے 3 ہفتے کےلیے یورپین پارلیمنٹ میں تمام وزٹرز کا داخلہ بند کردیا گیا ہے،غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ وائرس کے خدشے کے پیش نظر 80 فیصد سے زائد تقریبات بھی منسوخ کردی گئی ہیں،غیر ملکی ذرائع کا کہنا ہے کہ بیلجیئم کو کرونا وائرس سے ہوٹلنگ کی صنعت میں 1 کروڑ کا نقصان ہوچکا ہے جبکہ عالمی سطح پر ایوی ایشن انڈسٹری کو 30 ارب ڈالر کے نقصان کا سامنا ہے۔