معروف پاکستانی اداکارہ نے ٹک ٹاک سٹار پر تھپڑوں کی بارش کردی 

معروف پاکستانی اداکارہ نے ٹک ٹاک سٹار پر تھپڑوں کی بارش کردی 

لاہور : معروف اداکارہ شیزا بٹ نے سوشل میڈیا کی سائٹ ٹک ٹا ک پر مشہور ہونے والے علی خان پر تھپڑوں کی بارش کردی ۔ 

نجی ٹی وی کے مطابق ٹک ٹاک سٹار علی خان اداکارہ شیزا بٹ کے سامنے عجیب و غریب حرکتیں کررہے تھے جس سے تنگ آکر اداکارہ نے علی خان کے چہرے پر جوس پھینک دیا ، بعدازاں اداکارہ نے علی خان کے چہرے پر تھپڑ بھی مارے ۔

تاہم ٹک ٹاک سٹار علی خان نے بڑی مشکل سے اداکارہ سے جان چھڑائی اور بتایا کہ دفتر میں کیمرہ لگا ہے ۔ علی خان نے بتایا کہ شیزا صاحبہ آپ کے ساتھ پرینک کررہے تھے ۔ لیکن اس کے بعد بھی اداکارہ شیزا بٹ کا غصہ ٹھنڈا نہیں ہوا اور وہاں سے اٹھ کر چلی گئی ۔

واضح رہے کہ ٹک ٹاک سٹار مختلف ویڈیوز بنا رہے ہیں جس میں آج کل عام افراد سے پرینک کی ویڈیوز بھی بنائی جارہی ہیں ، تاہم کبھی کبھار پرینک کرنے والے جب حدسے گزرتے ہیں تو انہیں ایسی ہی صورتحال کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔ 

دنیا بھر میں سوشل میڈیا ویڈیو ز کی ویوزرزشپ کے لیے پرینکس کے دوران کئی افراد کی اموات کے واقعات دیکھنے میں آچکے ہیں ۔