نواز شریف اور زرداری ڈاکو ،فضل الرحمن دو نمبر آدمی ہیں: وزیر اعظم عمران خان

نواز شریف اور زرداری ڈاکو ،فضل الرحمن دو نمبر آدمی ہیں: وزیر اعظم عمران خان
کیپشن: الیکشن کمیشن کے بیان پر اور زیادہ صدمہ ہوا : وزیراعظم عمران خان
سورس: file

 اسلام آباد : وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ  ہر مشکل میں کھڑے رہنے پرسب سے پہلے اتحادیوں کاشکریہ ادا کرتا ہوں۔ کل شام جو آپ کے حالات دیکھے تو محسوس ہوا سینیٹ الیکشن پر سب کو دل سے تکلیف تھی۔

قومی اسمبلی میں اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے کے بعد اظہار خیال کرتے انہوں نے کہا کہ  مجھے آپ میں ایک ٹیم نظر آئی ہے۔ ان شاء اللہ ہماری یہ ٹیم آگے چل کر مضبوط ہوتی جائے گی ۔ اللہ پاک کا فرمان ہے میں تمہارے ایمان کو آزماؤں گا۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کہتا ہے کہ میں نے بڑا اچھا الیکشن کرایا ۔اگر یہ اچھا الیکشن تھا کہ مجھے اس سے بھی زیادہ افسوس ہوا ۔کہتے ہم آزاد ادارہ ہیں ۔وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے انسان کو اشرف المخلوقات بنایا ہے۔ کوئی پارٹی تب تگڑی ہوتی ہے جو مشکلات سے نکلتی ہے ۔کسی انسان یا پارٹی کو تباہ کرنا ہو تو اسے آسانی دیں ۔

انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹری پارٹی کے سامنے ایک بات رکھنا چاہتا ہوں ۔ ہمیں یہ نہیں بھولنا چاہئے پاکستان کیوں بنا تھا؟ جب کوئی قوم اپنے نظریئے سے ہٹتی ہے وہ تباہ ہو جاتی ہے ۔ پاکستان اس لیے نہیں بنا تھا کہ زرداری اور نواز شریف ارب پتی بن جائیں۔

وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ لیڈر شپ کو پتہ ہونا چاہئے یہ ملک بہت اہم خواب تھا ۔علامہ اقبال کی کیا وجہ تھی پاکستان کا خواب دیکھنے کی ۔ہمیں پاکستان کو دنیا کیلئے ایک ماڈل بنانا تھا ۔مدینہ کی ریاست کے مطابق پاکستان کو ایک فلاحی ریاست بنانا تھا۔مدینہ کی ریاست میں آج کے اصول طے کئے گئے تھے۔شفقت محمودسےکہا بچوں کو نبی پاک ﷺ کی سیرت طیبہ بارے پڑھائیں۔

وزیر اعظم نے کہا کہ  فیٹیف ہماری وجہ سے نہیں نوازشریف کی وجہ سے گرےلسٹ میں گیا ۔ ان کے پاس اتنا پیسہ ہے جس بارے انہیں بھی معلوم نہیں ۔ یہ 30 سال سے چوری کر رہے ہیں اور پیسہ باہر بھیج رہے ہیں ۔

وزیر اعظم نے مزید کہا کہ عدالت نے یوسف رضا گیلانی کو کہا یہ پیسے باہر سے لے کرآؤ۔ یوسف رضا گیلانی پیسے واپس نہ لائے اور ڈس کوالیفائی ہوگئے ۔پاکستان کا 60 ملین ڈالر باہر کے ملک میں پڑا ہوا ہے ۔کرپشن کے کیسز ہم نے نہیں انہوں نے ایک دوسرے پر بنائے ۔ انہیں ڈر تھا عمران خان ان کے کرپشن کے کیسز کو معاف نہیں کرے گا ۔ڈھائی سال سے ان کی حرکتوں کو دیکھ رہا ہوں ۔

پرویزمشرف نے ان دونوں کو این آر او دیا ۔ انہوں نے ملک میں واپس آکر بے پناہ قرض لیا۔نوازشریف کی بیماری پر تو شیریں مزاری کے بھی آنسو نکل آئے تھے ۔نوازشریف وہاں بیٹھ کر پلاننگ کر رہا ہے ۔نوازشریف کرپٹ آدمی ہے جو یہاں سے بھاگا ہوا ہے۔

عمران خان مزید کہا کہ  آصف زرداری کے اوپر فلمیں بھی بنی ہوئی ہیں ۔آصف زرداری کو مسٹر 10 پرسنٹ کہا جاتا ہے ۔پاکستان میں آج جو حالات ہیں اس پر افسوس ہوتا ہے ۔مغربی ممالک میں جاکر ان کی اخلاقیات دیکھ کر پاکستان کے حالات پر افسوس ہوتا ہے۔

انہوں نے الیکشن کمیشن کے اعلامیہ کے حوالے سے کہا کہ  سینیٹ کا یہ الیکشن اگر بہترین ہے تو پھر خراب کیا ہوگا؟  الیکشن کمیشن کی اس بات سے مجھے انتہائی دکھ ہوا۔الیکشن کمیشن نے کہا سینیٹ کا الیکشن بہت بہتر ہوا ہے۔ ایک ماہ سے معلوم تھا لوگوں کو خریدنے کیلئے پیسہ جمع کیا جا رہا ہے۔لوگوں کو خریدنے کیلئے بکرا منڈیاں بنی ہوئی تھیں ۔

وزیراعظم نے کہا کہ سینیٹ کا جو الیکشن ہوا ہے اسے دیکھ کر مجھے شرمندگی ہوتی ہے۔لوگ ان کے کردار اور انسانیت کی وجہ سے مسلمان ہوئے ۔بھارت میں اسلام اولیا کرام کی وجہ سے پھیلا ہے ۔سچائی کے راستے پر جو لوگ چلے وہ دنیا کے عظیم ترین انسان بن گئے ۔

اپوزیشن والوں نے ہمارے ارکان اسمبلی کو فون کیے اور انہیں کہا کہ دو کروڑ سے بولی شروع ہو رہی ہے۔ فضل الرحمن ہمیشہ سے دو نمبر آدمی تھا۔