اسمبلی میں 178 ارکان موجود نہیں تھے، حکومت جھوٹ بول رہی ہے: محسن داوڑ

اسمبلی میں 178 ارکان موجود نہیں تھے، حکومت جھوٹ بول رہی ہے: محسن داوڑ
کیپشن: اسمبلی میں 178 ارکان موجود نہیں تھے، حکومت جھوٹ بول رہی ہے: محسن داوڑ
سورس: file

اسلام آباد: پی ٹی ایم  کے رکن قومی اسمبلی محسن داوڑ نے کہا ہے کہ قومی اسمبلی میں وزیراعظم کو اعتماد کا ووٹ دیتے وقت ایوان میں 178 ارکان موجود نہیں تھے۔ 

پی ڈی ایم کے اجلاس سے خطاب کرتے انہوں نے کہا کہ میں اسمبلی میں موجود تھا حکومت دعویٰ کر رہی ہے کہ وزیراعظم کو 178 ووٹ ملے ۔اس بات کی تحتیقات کی جائے کہ اسمبلی میں اس وقت کتنے ارکان تھے۔ 

انہوں نے کہا کہ اسمبلی میں اتنے ارکان نہیں تھے جتنے ارکان کا وزیراعظم دعویٰ کر رہے ہیں ۔بعض ارکان آئے ہی نہیں ان کی خانہ پری کردی گئی ۔ویڈیو نکال کر چیک کی جا سکتی ہے کہ ایوان میں کتنے ارکان موجود تھے۔