Get Alerts

بجلی سستی ہونے کا امکان، فی یونٹ قیمت میں کمی متوقع

بجلی سستی ہونے کا امکان، فی یونٹ قیمت میں کمی متوقع

اسلام آباد: ملک کے بجلی صارفین کے لیے خوش آئند خبر سامنے آئی ہے، جہاں فی یونٹ بجلی کی قیمت میں ایک روپے 75 پیسے تک کمی کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق بجلی تقسیم کار کمپنیوں نے نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) میں سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی درخواست جمع کرا دی ہے، جس کے تحت صارفین کو مجموعی طور پر 63 ارب 93 کروڑ روپے سے زائد ریلیف دیے جانے کی توقع ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ یہ ریلیف سال 2026 کی پہلی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کے تحت فراہم کیا جائے گا اور اس کا فائدہ ملک بھر کے بجلی صارفین کو پہنچے گا۔

نیپرا اس درخواست پر 19 مئی کو سماعت کرے گا، جس کے بعد بجلی کی قیمتوں میں کمی سے متعلق حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔
 
 
 

ٹیگز: