Get Alerts

حسن علی کیلئے وکٹ لینے کے بعد جشن منانے کا انداز خطرہ بن گیا

حسن علی کیلئے وکٹ لینے کے بعد جشن منانے کا انداز خطرہ بن گیا

لاہور :  چیمپینز ٹرافی میں بہترین بالر قرار پانے والے حسن علی نے جہاں اپنی عمدہ کارکردگی کی بدولت پاکستانیوں کے دلوں میں جگہ بنائی تو وہیں وکٹ لینے پر ان کا جشن منانے کا منفرد انداز بھی لوگوں کو خوب بھایا اور اب وہ جہاں بھی جاتے ہیں ان سے فرمائش کی جاتی ہے کہ وہ سٹائل مار کر دکھائیں۔پاکستانیوں کیلئے تشویشناک خبر یہ ہے کہ حسن علی کا یہ منفرد اور پاکستانیوں کا پسندیدہ اندازِ جشن ہی ان کیلئے خطرہ بن گیا ہے ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹیم ڈاکٹر نے انہیں اس انداز کو بدلنے کا مشورہ دیا ہے کیونکہ اس طرح جشن مناناحسن علی کے لیے انجریز کا باعث بن سکتا ہے ۔

ٹیگز: حسن, علی