Get Alerts

امریکا میں 30 سال بعد دوہرے قتل کے مجرم کو سزائے موت دے دی گئی

امریکا میں 30 سال بعد دوہرے قتل کے مجرم کو سزائے موت دے دی گئی

واشنگٹن: امریکا میں 30 سال جیل بھگتنے والے دوہرے قتل کے مجرم کو سزائے موت دیدی گئی۔

امریکی محکمہ جیل خانہ جات کے مطابق ریاست فلوریڈا کی جیل میں دوہرے قتل کے مجرم 57 سالہ مائیکل لمبریکس کی سزائے موت پر عمل درآمد کرتے ہوئے اسے موت سے ہمکنار کر دیا گیا۔

مائیکل لمبریکس نے سپریم کورٹ میں سزا سے معافی کی اپیل کی تھی جس کو رد کر دیا گیا۔لمبریکس پر1984 میں ایک مرد اور ایک عورت کے قتل کا الزام ثابت ہوا تھا تاہم مجرم مرنے تک ان الزامات سے انکاری رہا۔